بیجنگ(این این آئی)طیاروں کی پرواز کے ایک شاندار منظر کے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور سعودی فالکنز ٹیم کے طیاروں نے کیسے فضائوں میں چینی صدر کی سکیورٹی کا مرحلہ انجام دیا اور ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے فضا میں ہی چین کے پرچم کی پینٹگ بنا ڈالی۔چینی صدر کا طیارہ جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا سعودی طیاروں نے اس کا گھیرا کرلیا ۔ اس دوران سعودی طیاروں نے ایئر شو کا بھی اہتمام کیا، سعودی طیارے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک چینی صدر کے طیارے ساتھ رہے۔