لاہور (نیٹ نیوز) کراچی میں دولہا نے اپنی دلہن کو منفرد تحفہ دیا۔ ازلان شاہ نے شادی کے موقع پر دلہن وریشہ کو گدھے کا بچہ تحفے کے طور پر دیا۔ ازلان شاہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ وریشہ کو گدھوں کے بچوں سے محبت ہے۔ تو یہ اس کیلئے میرا شادی کا تحفہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کو ماں سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ اسے بھی ساتھ لایا گیا ہے۔