اسلام نے سب سے پہلے حکمرانوں کے احتساب کی بنیاد رکھی: عمر سرفراز 

لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام نے سب سے پہلے حکمرانوں کے احتساب کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے بلا خوف و خطر سوال کر سکیں۔ اسی اصول کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ خیبر پختونخواہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ متعارف کرایا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور جامع قانون سازی کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود قوانین کے موثر نفاذ کو بھی یقینی بنایا۔ دوسری جانب وفاق میں بیٹھے 13 جماعتی جتھے نے اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے نیب قوانین میں ترامیم کر کے این آر او 2 کی راہ ہموار کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...