نیپرا کی "بجلی سیکیورٹی کیساتھ"مہم کے تحت " سائبر سیکیورٹی روڈ میپ پر ویبنار


اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی کی زیر قیادت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی "بجلی سیکیورٹی کیساتھ"مہم کے تحت " سائبر سیکیورٹی روڈ میپ، پریکٹیشنرز اپروچ" کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد کیا جس کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ویبینار میں سائبر سیکیورٹی ماہرین، عمارحسین جعفری(سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے)، محمد مناف اور کے الیکٹرک کی جانب سے رضی فاروقی سمیت پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز اور نیپرا کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ عمار حسین جعفری نے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں (CERTs)، سیکٹرل اور انٹرنیشنل CERTs کی اہمیت، کردار اور ذمہ داریوں اور پاکستان پاور سیکٹر میں CERTs کے قیام کیلئے آگے بڑھنے کے طریقے کے بارے میں بتایا۔ محمد مناف نے شرکا کو کمیونیکیشن پلان، CERT ٹیم کے ماڈلز اور سائبر حملوں کے ردعمل کے منصوبے تیار کرنے پر غور کرنے والے اہم عوامل کے بارے میں آگا کیا۔ آخر میں، رضی اے فاروقی نے شرکا کوکے الیکٹرک میں CERT کے قیام اور آپریشنل ٹیکنالوجی کے اثاثوں میں سائبر سیکیورٹی کو نافذ کرنے کے دوران درپیش اہم مشکلات پر روشنی ڈالی۔چیئرمین نیپرا، توصیف ایچ فاروقی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ پاور سیکٹر کی آپریشنل ٹیکنالوجی (OT) اثاثوں کی سائبر سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ کہ انڈسٹریل کنٹرول سسٹمز (ICS)/آپریشنل ٹیکنالوجی (OT)انڈسٹرل ریسپانس ٹیمیں سائبر حملوں کے خلاف دفاع کی پہلی لائن ہونے کے طور پر ایک اہم  کردار ادا کرتی ہیں۔ ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہمیں بہترین بین الاقوامی طریقوں اور سائبر سیکیورٹی فریم ورک کو اپنانا ہوگا جو OT اور IT دونوں سائبر سیکیورٹی کا احاطہ کرتے ہیں۔ ویبنار تفصیلی سوالات و جوابات کے سیشن کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

ای پیپر دی نیشن