ہم نے دانستہ فیصلہ کیا کہ اسلام آباد کو کولمبو نہیں بننے دینا،فواد چوہدری 

Dec 10, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ کا بیان ویسا ہی ہے کہ چوہا شراب کے ڈرم میں گر گیا باہرنکلا تو بڑھک ماری کہاں ہے بلی انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ بھی ایسی ہی کیفیت کا شکار ہیں اسلام آباد بھی آئیں گے لیکن ہم نے دانستہ فیصلہ کیا کہ اسلام آباد کو کولمبو نہیں بننے دینا،فواد چوہدری نے کہا کہ آپ مارشل لا لگواناچاہ رہے تھے عمران خان نے مدبرانہ فیصلہ کیا اورامن کاراستہ اپنایا۔

مزیدخبریں