راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی کال پر پنجاب بھر میںوکلا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائیوں اور ہڑتال کے دوران دائری کی بندش کے خلاف گزشتہ روز راولپنڈی میں بھی وکلا ء نے ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا یہ ہڑتال پنجاب بار کونسل،لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بارلاہورکے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کے تحت کی گئی اس موقع پر راولپنڈی میں وکلا کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے بیشتر اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ادھر سیکریٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے بار ایسوسی ایشنوں کو مراسلہ جاری کیا گیا، پنجاب بار کونسل نے معاملات پر تجاویز و مشاورت کے لئے 12دسمبر کو پنجاب بھر کے وکلا کا نمائندہ کنونشن بھی طلب کر لیا ہے۔
پنجاب بار کونسل کی کال ،راولپنڈی میں وکلا ء کی ہڑتال ، عدالتی امور کا بائیکاٹ
Dec 10, 2022