مسرور نواز جھنگوی پر کراچی  جلسہ میں قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کو  گرفتار کیا جائے،قاری فخر عالم

پشاور(بیورورپورٹ)اہلسنت و الجماعت (رابطہ کمیٹی)پشاور ڈویژن کے رہنماؤں نے مرکزی چیئرمین سنی رابطہ کمیٹی پاکستان و سابق ایم پی اے جھنگ پیر علامہ مسرور نواز جھنگوی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ مسرور نواز جھنگوی پر کراچی میں جلسہ کے دوران قاتلانہ حملہ کرنیوالے افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے کیونکہ ایسے عناصر ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔پشاور ڈویژن کے صدر قاری فخر عالم زمان صدیقی،حاجی طارق حیدری اور دیگر کا کہنا تھا کہ سنی رابطہ کمیٹی اہلسنت والجماعت کی اپیل پر پشاور بھر کی تمام مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطبہ میں مولانا مسرور نواز جھنگوی پر حملے کی علماء کرام نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ملک کا امن خراب کرنا چاھتے ہیں۔ علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے شر پسند عناصر کو کھلی چھوٹ نہ دی جائے  بلکہ ان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے  تاکہ کسی کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کا موقع نہ ملے۔ علماء کرام نے سنی رابطہ کمیٹی اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو پرامن رہنے کی بھی اپیل کی۔

ای پیپر دی نیشن