10رب ہرجانہ کیس، عمران خان کی حق دفاع کی درخواست خارج 

Dec 10, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ لیکس  میں رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جس پر شہباز شریف نے سیشن کورٹ میں دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ عدالت نے جواب داخل نہ کرنے پر عمران خان کا حق دفاع کا دعویٰ خارج کردیا تھا۔

مزیدخبریں