30دسمبر تک اسمبلیاں ہر صورت تحلیل کر دی جائیں گی، الیکشن ناگزیر ہوچکے،عمران


لاہور (خصوصی نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متحدہ علماءبورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے انکی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ حالات، انتخابات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کی خیریت دریافت کی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے متحدہ علماءبورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کےلئے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب اسمبلیاں تحلیل ہوں تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔ ہم باوفا لوگ ہیں۔ ضمیر کی آواز پر تحریک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں۔ متحدہ علماءبورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ عمران خان کی امانت ہے۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے منصب پر ابھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائلِ اور بحرانوں کا حل انتخابات میں مضمر ہے۔ 30دسمبر تک اسمبلیاں ہر صورت تحلیل کر دی جائیں گئی۔ موجودہ کرپٹ نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، فوری انتخابات ہی ریسکیو کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے 13رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ فضل الرحمان ہیں۔ قومی انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ عمران خان نے کہا قوم خوشحالی چاہتی ہے تو کرپٹ حکمرانوں کے خلاف چلنے والی آزادی کی تحریک میں ہمارا ساتھ دے۔ کرپٹ افراد نے سیاست، جمہوریت اور ریاست پر قبضہ کر رکھا ہے۔ خیال رہے جب سردار عثمان بزادر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو صاحبزادہ حامد رضا اجتجاجاً چئیرمین قرآن بورڈ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔ عمران خان سے یوتھ ونگ عہدیداروں نے ملاقات کی۔ عمران خان نے یونین کونسل اور بلاک کوڈ لیول تک تنظیم سازی مکمل کرنے‘ حقیقتی آزادی کی تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ نارووال‘ منڈی بہاﺅالدین‘ حافظ آباد‘ گجرات‘ چنیوٹ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ عمران خان نے ارکان کو حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کی ہدایت کی۔ ارکان اسمبلی کو مہنگائی کے خلاف جلد انتخابات کیلئے ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی۔ ارکان نے استعفوں‘ اسمبلی تحلیل کے عمران کے اعلان کی توثیق کی۔ ارکان نے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے ہم اسمبلیوں سے استعفے دیدیں گے۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...