لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 16 سال بعد کھیلے جانے والی ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی جبکہ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنالئے ہیں۔3 ٹیسٹ میچز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈنے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باﺅلرز کے آگے انگلینڈ بیٹرز دوسرے سیشن سے قبل ہی ڈھیر ہوگئے، دوسرا سیشن ختم ہونے سے قبل ہی انگلینڈ ٹیم کے سارے کھلاڑی 51 اوورز اور 4 گیندیں کھیل کر 281 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے۔ سپن باﺅلر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لیں۔ انگلش کھلاڑیوں زاک کرالی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ 9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی۔ ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی زاک کرالی کو 19 رنز کےساتھ بولڈ کردیا جس کے بعد 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کی وکٹ لیتے ہوئے انگلینڈ کی اہم شراکت بھی توڑ ڈالی۔سپنر ابرار نے ہی بین ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو 8 ، اولی پوپ کو 60، ہیری بروک کو صرف 9، کپتان بین سٹوکس کو 30 اور ول جیکس کو 31 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ابرار کی 7 وکٹوں کے بعد انگلش ٹیم کی تینوں وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، زاہد محمود نے اولی رابنسن کو صرف 5 جبکہ جیک لیچ کو پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا اس کے بعد انگلش کھلاڑی جیمز اینڈریسن 7 رنز پر بھی زاہد محمود کی گیند پر ہی بولڈ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوگئے‘انہیں جیمز اینڈرسن نے کیچ آﺅٹ کرایا۔عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنالئے ہیں اور انگلینڈکی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 174 رنز درکار ہیں۔بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان کی طرف سے تمام وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں ۔
کرکٹ میچ