جمبر (نامہ نگار) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سینٹرل این فائیو محمد ندیم کی ہدائت پر سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی زیر نگرانی شدید دھند میںدوران سفر گاڑیوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ’’روڈ سیفٹی آگاہی مہم‘‘ جاری ہے ۔سست رفتار گاڑیوں ،گدھا گاڑیوں ، رہڑیوں اور ٹرایکٹر ٹرالی ڈرائیوروںکو چاہئے کہ گاڑی کے پیچھے ریفلیکٹریاچمک والا سٹکر چسپاں کئے جائیں ۔ یہ باتیں ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 12 رائو ابوالحسنات نے صحافیوں کو بتائیں اس موقع پر ایڈمن افسر زاہد مقصود بھی موجود تھے ۔
جمبر : دھند میںدوران سفر گاڑیوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ’’روڈ سیفٹی آگاہی مہم‘‘ جاری
Dec 10, 2022