دوران سروس وفات پانیوالے اساتذہ کے ورثا کو ادائیگیوں کیلئے 6 ارب روپے درکار 

Dec 10, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر) دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے لواحقین 6 ارب روپے کی مالی امداد سے تاحال محروم ہو گئے۔پنجاب حکومت تاحال محکمہ سکول ایجوکیشن کو فنڈ فراہم نہ کرسکی ،سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے سینکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی پر وفات پانے والے بیشتر سرکاری اساتذہ کے خاندانوں کی مالی امداد بھی نہیں ہو پارہی ،فنڈز کی عدم ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے صوبائی مالیاتی شیئر میں ترامیم نہ ہونا ہے، لیو انکیشمنٹ کی مد میں 2 ارب 50 کروڑ  روپے سے زائد کا فنڈ درکار ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فنڈ کے حصول کیلئے متعدد بار حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن اس پر شنوائی نہیں ہو پارہی۔

مزیدخبریں