ملتان (نمائندہ خصوصی) تاجراتحاد ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کی نقل وحمل اور تجاوزات نے شہر میں شدید ٹریفک مسائل کھڑے کردئیے ہیں انتظامیہ کرکٹ ٹیموں کو پروٹوکول دینے اور ان کے انتظامات میں مصروف عوام تاجر سڑکوں گلیوں میں خوار ہورہے ہیں اس قسم کے انتظامات سے کرکٹ نہیں نفرت پھیلے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین ملتان ٹیسٹ شہریوں کے لیے باعث زحمت بن چکا ہے لاکھوں شہری اس سے متاثر ہورہے ہیں اور ٹیموں کی نقل وحمل کے دوگھنٹے قبل سڑکیں بلاک کرکے لوگوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں نیوزی لینڈ ٹیم اور پی ایس ایل میچز بھی ملتان میں منعقد ہوں گے تاجر برادری اور شہریوں کی پی سی بی حکام وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی کے نام پر شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے اور متبادل روٹس اور ہوٹل کا استعمال کیا جائے جبکہ بازاروں اور معروف سڑکات سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائیتاکہ ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں اور شہریوں کو ریلیف ملے۔