گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او  تھانہ چہلیک کی مدعیت میں   دہشت گردی کا مقدمہ درج

Dec 10, 2022

ملتان ( نمائندہ خصوصی )نواں شہر چوک پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے واقعہ کا تھانہ چہلیک میں ایس ایچ او انسپکٹر عرفان احمد کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ تھانہ بوہڑ گیٹ میں ملزم تنویر کی تاریخ پیشی تھی مقصود قریشی،عرفان خان ،منصور احمد، اسجد علی ، محمد فرقان ،عمران ، سعید احمد سمیت دس نامعلوم افراد کار اور موٹرسائیکلوں پر پہلے سے موجود تھے۔محمد مکی ، راشد پہلوان،مرزا محسن، عباس ،ولید ، یوسف موٹا چار نامعلوم افراد پائلٹ سکول کیجانب سے آئے۔ دونوں فریقین کے مابین اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار محمد جعفر , محمد آفتاب اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔  شدید فائرنگ سے پیٹرول پمپ کے یونٹس اور شیشے ٹوٹ گئے۔ شارع عام پر اندھا دھند فائرنگ سے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان گاڑیوں اور ٹریفک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں