ملتان ( سپیشل رپورٹر ،سماجی رپورٹر) گیس غائب، طلبہ بغیر ناشتہ سکولز جانے پر مجبور،گھروں میں لڑائی جھگڑے تفصیل کے مطابق اختر آباد کالونی شاہ شمش روڈ اور گردونواح کی گنجان ترین آبادیوں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا گھروں میں لڑائی معمول بن گئی اہل علاقہ الحاج زاہدمقصود احمد قریشی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان، محمد اشرف قریشی رہنماء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،شیخ محمد شکیل سعید رہنماء پاکستان مسلم لیگ نون،محمدعلی انصاری رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی،میاں وقاص فرید قریشی سینئرنائب صدراتحادامن کمیٹی ضلع ملتان،مولانا ہدایت اللہ رحمانی جنرل سیکرٹری اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان، حافظ مطاہر قادری ،خلیفہ عبدالقیوم قریشی، زیب رسول، محمد سلیم انصاری، شیخ محمد عبداللہ قریشی،شیخ محمد یوسف،محمداکبر فریدی،محمد صابر فریدی،محمد حنیف انصاری، حافظ محمد حمزہ قریشی ،حافظ محمد بلال زاہد، شرجیل شاہ بخاری، عارف شاہ بخاری،سیف اللہ قریشی، عظمت اللہ قریشی، محمد جمیل انصاری، شیخ محمد نعمان،میاںسید وقاص کا کہنا ہے کہ حکومت کے طے شدہ شیڈول ٹائم پر بھی اہل علاقہ کو گیس میسر نہیں اگر کبھی آتی بھی ہے تو پریشر کم ہوتا ہے پہلے ہی غریب عوام کا مہنگائی کی وجہ سے جینا حرام ہوا ہوا ہے اب گیس بند ہونے سے مزید مشکلات اور اذیتوں میں اضافہ ہورہا ہے لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔گیس فراہم کی جائے۔ سماجی رپورٹر کے مطابقگیس کمپرسیر کے غیر قانونی استعمال پر سوئی گیس کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ جاری ملتان ریجن میں گزشتہ روز ٹاسک فورس ٹیموں نے ملتان شہر میں 19 ،شجاع آباد سب ایریا میں 4 ڈیرہ غازی خان سب ایریا میں 2 میاں چنوں سب ایریا میں 4گیس میٹرز منقطع کیے صارفین گیس میں محمد یسین. محمد ایوب ماجد ودیگر شاملہیں۔
گیس غائب، طلبہ بغیر ناشتہ سکولز جانے لگے،گھروں میں لڑائی جھگڑے
Dec 10, 2022