کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ عمران نیازی اقتدار چھن جانے کے بعد حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ نازیبا تقریریں کرنا معمول بنا لیا ہے۔ عمران نیازی نے اپنے دورہ اقتدار میں ملک و قوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے جسکی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے جو آج تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ملک و قوم کو اس حالت میں لانے میں سب سے بڑا ہاتھ عمران نیازی اور اسکی نااہل ٹیم کی غلط پالیسیوںکا ہے پی ٹی آئی کے دورہ اقتدار میں غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور تھی۔ آج ملک ن لیگ کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ترقی کے شروع ہو چکا ہے۔
سابقہ حکومت نے اپنے اقتدار میں ملک و قوم کا بیڑا غرق کر دیا :شہاب الدین
Dec 10, 2022