ہائیکورٹ : جیلوں میں خواجہ سرائوںکیلئے الگ بیرکس‘ تحریری جواب طلب

Dec 10, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صوبہ پنجاب کی 43 جیلوں میں خواجہ سرائوں کیلئے علیحدہ بیرکوں کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی بارے تحریری جواب 20 جنوری کو طلب کرلیا، دوران سماعت متعلقہ حکام نے لاہور ہائیکورٹ کے گزشتہ احکامات کی روشنی میں جیلوں میں فراہم کردہ سہولیات سے متعلق رپورٹ پیش کردی،درخواست گزار ردا قاضی نے درخواست میں جیلوں میں قید خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ سیلز کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ وہ ایک سرکلر کے ذریعے پنجاب بھر کی 43 جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کریں کہ خواجہ سراؤں کیلئے نہ صرف جیلوں میں علیحدہ سیل بنائیں۔

مزیدخبریں