ایم ایم عالم روڈ ری ماڈلنگ منصوبہ ‘پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز


لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کی زیر صدارت ایم ایم عالم روڈ ری ماڈلنگ منصوبے کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے ہارون سیفی، ڈائریکٹر ٹیپا وقار اسلم، منیجر پارکنگ کمپنی ریحان احمد، ریونیو آفیسر مختار احمد نے شرکت کی، میٹنگ میں ایم ایم عالم ری ماڈلنگ کے دوران متبادل ٹریفک پلان کا جائزہ لیا گیا،ایم ایم عالم روڈ سے منسلک 16 سٹریٹ پر ٹریفک کیپسٹی کا جائزہ لیا گیا، اس موقعہ پر ڈی ایس پی ماڈلٹاؤن کا لبرٹی مارکیٹ ڈوپٹہ گلی سے ایم ایم عالم روڈ کو پروجیکٹ لوپ کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی، میٹنگ میں ایم ایم عالم روڈ پر پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز بھی سامنے آئی، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے حسین گول چکر اور منی مارکیٹ گول چکر کی جیو میٹری کو ریویو کرنے کی ہدایت کی، ڈاکٹر اسد ملہی کی سوموار کو تمام سٹاک ہولڈرز کیساتھ مشترکہ وزٹ کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجران اور مارکیٹ سٹاف ڈونگی گراونڈ پلازہ میں پارکنگ کو یقینی بنائیں، حسین چوک سے منی مارکیٹ واک وے سٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ایم ایم عالم ری ماڈلنگ سے پہلے گورومانگٹ روڈ پر پیچ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن