اسلام آباد(آئی این پی ) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کے اجرا سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ذخائر میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔ سیلاب کے بعد کی بحالی اور آباد کاری کی کوششوں کو مالی اعانت فراہم کی جا سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کے اجرا سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ذخائر میں کچھ حد تک اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹوں میں ایک مثبت جذبہ پیدا ہوا ہے ۔ کثیر جہتی اور دو طرفہ ذرائع سے انتہائی ضروری زرمبادلہ حاصل کرنے سے بیرونی کھاتوں کی ضروریات کو پورا اور سیلاب کے بعد کی بحالی اور آباد کاری کی کوششوں کو مالی اعانت فراہم کی جا سکے گی۔یہ بات برج سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی کمپلائنس آفیسر اقرا خان نے بتائی۔اقرا خان نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ نے اس پیش رفت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے کیونکہ مرکزی بینک کے کھاتوں میں انتہائی ضروری رقوم کی آمد کے بعد بینچ مارک ہنڈرڈانڈیکس نے صحت مند پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ یقینی طور پر شرح سود میں اضافے سے سٹاک میں زبردست کمی ہوئی۔ تاہم نیچے کی طرف آنے والی ریلی قلیل مدتی تھی کیونکہ 500 ملین ڈالر کی قسط کی آمد کے بعد انڈیکس جلد ہی اوپرچلا گیا۔اس رقم کی آمد کے بعد مارکیٹ کی کارکردگی میں مثبت کردار ادا کرنے والے شعبوں میں کمرشل بنک 67.7 پوائنٹس، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن 60.7 پوائنٹس، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن 57.5 پوائنٹس اور سیمنٹ28پوائنٹس شامل ہیں۔ جن اسٹاکس نے حجم میں نمایاں حصہ ڈالا ان میں ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ، یونیٹی، کیلٹ ایکسپلوریشن لمیٹڈ، دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ، بینک الفلاح، غنی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔برج سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کا کیش ان ہینڈ مالی سال 2020-21 میں 6.42 ملین روپے سے 111 فیصد بڑھ کر 13 ملین روپے ہو گیا۔تجارتی وصولیاںجو کہ 1611 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں مالی سال 21 میں 774 ملین روپے رہی جو مالی سال 20 میں صرف 45,298 روپے سے زیادہ تھی۔صارفین کے لیے خریدی گئی سیکیورٹیز سے منافع مالی سال 21 میں 69 فیصد کم ہو کر 908,676 روپے ہو گیا جو مالی سال 20 میں 2.96 ملین روپے تھا۔خالص سرمائے کا بیلنس مالی سال 20 میں 8.21 ملین روپے سے مالی سال 21 میں 10 فیصد بڑھ کر 9 ملین روپے ہو گیا۔برج سیکیورٹیز کے موجودہ سی ای اوڈائریکٹر فیاض حیدر نے 2006 میں سابقہ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے انفرادی ممبر کے طور پر اسٹاک بروکریج کا کاروبار شروع کیا۔ اپنے قیام کے بعد سے کمپنی نے انتہائی شفاف طریقے سے اپنے گاہکوں کی سرمایہ کاری کی ضروریات کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔ اچھی طرح سے تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملہ پوری مستعدی سے ریگولیٹری تعمیل کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے، کلائنٹس کی ترجیحی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے اور ان کی ہدایات پر ہر وقت عمل کرتا ہے۔گاہکوں کو مارکیٹ کی صلاحیت، متعلقہ خطرات، حساسیت وغیرہ سے آگاہ کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔