تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر  میں پانی کی آمد و اخراج

Dec 10, 2022

 لاہور(نیوز رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 19 ہزار800 کیوسک اور اخرج 46 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد9ہزارکیوسک اور اخراج 9 ہزارکیوسک، خیرآباد پل آمد16 ہزار300کیوسک، اخراج16ہزار300کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8ہزار400کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد5ہزارکیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 54 ہزار500کیوسک اور اخراج  49ہزار500 کیوسک،چشمہ53ہزار400کیوسک اوراخراج47ہزارکیوسک، تونسہ آمد 48 ہزار400کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک،گدو آمد38ہزار900کیوسک اور اخراج 32ہزار400کیوسک، سکھر آمد 29ہزار600کیوسک اور اخراج 12ہزار200کیوسک ،کوٹری آمد 17ہزار600کیوسک رہا۔

مزیدخبریں