لاہور(کامرس رپورٹر)چائنہ کے نامور الیکٹرک بائیک بنانے والے ادارے ’’یادیو‘‘کا پاک سٹار آٹو موبائل (پرائیویٹ)لمیٹڈسے الیکٹرک سکوٹرپاکستان مارکیٹ کیلئے اسمبل کرنے کا تکنیکی معاہدہ ہو گیا ہے۔ ’’یادیو‘‘دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بائیک بنانے والا ادارہ ہے جس نے گذشتہ سال 1کروڑ 38لاکھ یونٹ فروخت کیے۔’’یادیو‘‘پاکستان میں اپنی الیکٹرک بائیک اسمبل کرنے کیلئے ’’پاک سٹار آٹوموبائل کمپنی ‘‘کو برآمد کرے گاجوکہ پچھلے 15سال سے پاکستان میں میٹرو کے نام سے موٹرسائیکل اورآٹو رکشے بنا رہا ہیاورآٹو رکشے بنانے والا پاکستان کادوسرا بڑا پیداواری ادارہ ہے۔