لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ڈاکٹر خالد حمید چیئرمین تارا گروپ پاکستان کی ایل سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگرو انڈسٹری کے کنوینر کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ڈاکٹر خالد حمید اس سے قبل پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر، سیڈ ایسوسی ایشن پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر، فارمرز ورلڈ فورم کے سربراہ اور حکومتی زرعی ایڈوائزری کونسلوں کے ممبر کی حیثیت سے شعبہ زراعت اور زراعت پر مبنی صنعتوں کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ متذکرہ کمیٹی ایگرو انڈسٹری کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔