میلسی(نامہ نگار)تندرست جسم ہی صحت مند ذہن کی عکاسی کرتا ہے صحت مند وتندرست رہنے کے لئے اچھی خوراک اور روزانہ ورزش بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ایتھلیٹک راؤ ظفر اقبال نے دی ایجوکیٹرز سکول میلسی کیمپس میں سپورٹس گالا و سائنس اینڈ آرٹس نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پرسید نوید الحسن قطبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تندرستی جیسی نعمت کو برقرار رکھنے کیلئے جسمانی ورزش اور کھیل بہت ضروری ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر عباس نقوی، صادق علی مرزا،ابرار احمد انصاری، مس صباء گل، مسز غزالی زینب، محمد اختر، عابد صدیق سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔