مرکنٹائل ایکس چینج میں  15ارب روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے15ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14150 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت4.554ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت2.908 ارب روپے،کرنسی  کے  بذریعہ  کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت2.557ارب روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل  کے سودوں کی مالیت2.227 ارب روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت1.127 ارب روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت758.263ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 398.157ملین روپے تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...