کراچی(پی پی آئی)سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کیونکہ دنیا بھر میں پولٹری فارمنگ کے لئے یہی سیڈ استعمال ہو تا ہے۔اس وقت ملک بھر میں چکن کے نئے فلاکز ڈلنا مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں جبکہ فیڈ دستیاب نہ ہونے سے اونے پونے داموں چکن فروخت ہورہی ہے۔ سویابین اور کنولہ میل کی کلیئرنس نہ کی گئی تو جلد پوری انڈسٹری بند ہو جائے گی۔