ادارے دستیاب وسائل میں پیداوار و برآمدات بہتر بنائیں،تسنیم احمد قریشی

Dec 10, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوارتسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو دستیاب وسائل میں اپنی پیداوار اور برآمد کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کراچی(اپزا)کا دورہ کرتے ہوئے کہی جس میں سینئر سیاستدان امتیاز صفدر وڑائچ نے بطور خصوصی مبصر طور پر شرکت کی۔تسنیم قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اپزاسرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے، اتھارٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے زمین کا استعمال کرے،اس موقع پر چیئرمین اپزا ڈاکٹر سیف الدین جونیجو،سیکریٹری اپزا انجینئر ناصر ہدایت خان اور دیگر نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ توانائی بحران اور دیگر مسائل کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکا،"بنگلہ دیش ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سے 8 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کر رہا ہے، وہ 100 مزید ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان  صرف ایک ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کر رہا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اپزاکی طواراقی اسٹیل ملز میں سوو سے دو سو ملازمین کی افرادی قوت کی صلاحیت میں 1.28 میٹرک ٹن لوہا تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے، جو کہ پاکستان اسٹیل کی برابر ہے لیکن بدقسمتی سے یہ منصوبہ گیس کی کمی کی وجہ سے بند ہے۔

مزیدخبریں