لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلش بیٹرز کے ساتھ ساتھ امپائر علیم ڈار بھی ابرار احمد کی جادوئی سپن بائولنگ نہ سمجھ پائے۔ملتان میں جہاں انگلش بیٹرز کو ابرار احمد کو کھیلنے میں مشکلات ہورہی تھیں وہیں امپائر علیم ڈار بھی تھوڑے پریشان دکھائی دیے۔ دنیا بھر میں اپنے صحیح فیصلوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے علیم ڈار نے ملتان میں پاکستان کی جانب سے 3 مواقع پر آؤٹ کرنے کی اپیل پر ’ناٹ آؤٹ‘ کا جواب دیا۔ پاکستان کی جانب سے امپائر کے فیصلے کیخلاف ری ویو لینے پر پتا چلا کہ علیم ڈار کے فیصلے غلط تھے، یوں پاکستان نے انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔علیم ڈار کی ایک نہیں بلکہ توغیر متوقع 3 غلطیاں دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے