ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے قائم مقام افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد سے ملاقات کی۔ ملاقات ابوظہبی میں ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قائم مقام افغان وزیر دفاع نے امریکی نمائندہ خصوصی کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین دیگر ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں رہنما¶ں کی ملاقات افغانستان کے موجودہ مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ملاقات