منکرین ختم نبوت کاتعاقب وقت کی اشد ضرورت ہے:مولانا عزیزالرحمن ثانی


لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماﺅںنے گزشتہ روز کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کے فتنے کاتعاقب وقت کی اشد ضرورت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن وحدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے حضرات صحابہ کرام ؓسے لے کر دورِ حاضر تک شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم ہے۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا سمیع اللہ اور مولانا محمدارشاد نے گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے ضروری ہے کہ دستور پاکستان کی بالادستی کو تسلیم بھی کیاجائے اور لاگوبھی ! لیکن قادیانیوں نے آج تک نا تو پاکستانی آئین و دستور کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اپنی آئینی حیثیت کو مانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری قادیانیوں کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں بس ہم تو چاہتے ہیں کہ قادیانی یاتو حضور اقدس کی ختم نبوت کو تسلیم کرکے اسلام میں داخل ہو جائیں یا پھر اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کر کے پاکستان کے ساتھ غداری چھوڑ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...