شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے حال ہی میں زرداری کی طرف سے اعلان کردہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، عمران خان کےساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں دوسری طرف پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہنے والا اور حالات کے جبر کے باعث اسے وزیراعلیٰ بنانے والا پرویز الٰہی کو مستقبل کے انتخابی اتحاد کا جھانسہ دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے تنظیمی امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ریاض علوی ،میاں خالد ،اسد جمشید ،زبیر حسن شامل تھے۔ اختر ڈار نے کہا عمران خان اسمبلیاں توڑ کر حکومتی اداروں پر دباﺅ بڑھانا چاہتا ہے جبکہ پرویز الٰہی اپنی زندگی کے آخری اقتدار کا مزہ لینا چاہتے ہیں ۔