لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سچے نظریات کے حامل نظریاتی کارکنان ملت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ دین متین کی سربلندی کیلئے وقت، صلاحیت اور مال پیش کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ہاں اجرِ عظیم کے مستحق ہیں۔ عقائدِ اسلامی اور اعمالِ صالحہ کی تبلیغ سے آنے والی تبدیلی حقیقی اصلاح ہے۔ عقیدہ ختم نبوت و ختم معصومیت کا تحفظ شریعت اسلامی کی بقاءکی دلیل ہے۔ ناموس اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور ناموسِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر پہرا دینا انسان کی بہت بڑی سعادت ہے۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا بہت بڑا جہاد ہے۔ اہل حق کی ذمہ داری ہے کہ قرآن و سنت کے دلائل لوگوں کے دروازے تک پہنچاتے جائیں۔ جامعہ انوار القرآن حنفیہ غوثیہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت علامہ محمد ریاض الرحمن مدنی نے کی جبکہ قاری محمد ذوالفقار قادری اور ماسٹر محمد ارشد بھٹی منتظم تھے۔ کنونشن میں محمد شعیب ڈار، علامہ غلام مصطفی اویسی، مولانا محمد وقاص جلالی، مولانا محمد احسن جلالی، محمد احسن اویسی و دیگر نے شرکت کی۔
عقیدہ ختم نبوت و ختم معصومیت کا تحفظ اسلام کی بقاءکی دلیل :اشرف جلالی
Dec 10, 2022