امریکی قونصلیٹ کی اصلاحات،صحت کارڈپر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش


لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں امریکی قونصلیٹ کی پولیٹیکل اینڈاکنامک چیف کیتھلین جیبلسکونے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اور سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداورکیتھلین جیبلسکوکے درمیان صحت کے شعبہ میں اصلاحات ، صحت سہولت کارڈاور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے اقدامات بارے تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی قونصلیٹ کی پولیٹیکل اینڈاکنامک چیف کیتھلین جیبلسکو نے کہاکہ پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن