تحفظ ختم نبوت مطالبات تسلیم،اعلیٰ عہدوں پرقادیانیوں کی عدم تعیناتی کاخیرمقدم

Dec 10, 2022


 لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت،الامہ لائرزفورم کے اراکین نے تقدس انبیاءکے تحفظ، 295.cتحفظ ناموس رسالت ایکٹ پرمکمل ومو¿ثر عملدرآمد کرانے کیلئے ہائی کورٹ کے باہرایک بھرپورحرمت رسول مظاہرہ کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمدممتاز اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیر، عبدالرو¿ف ایڈووکیٹ،اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ، طاہرشکیل ایڈووکیٹ،مولاناحنیف حقانی ، علی عمران شاہین، سیدانشاءاللہ بخاری اورحافظ یعقوب شاہ نے تحفظ ختم نبوت جماعتوں کے پرزورمطالبے پروفاق وپنجاب حکومت کی طرف سے اعلیٰ عہدوں پرقادیانیوں کی عدم تعیناتی اقدام کابھرپورخیرمقدم کیااوراس تاریخی اقدام پروزیراعظم میاں محمدشہبازشریف سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن اوروزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کو محافظین ختم نبوت قرار دیا اور زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علماءوکلاءنے اس کوتحفظ ختم نبوت کیلئے انتہائی سنگ میل اقدام قراردیا۔ علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ انگریزکے خودکاشتہ پودے اورسامراج کے آلہ کار قادیانی درحقیقت امریکہ،اسرائیل وبھارت اوریہودہنود کے جاسوس ہیں۔ پاکستان کے اعلیٰ وحساس عہدوں پرتعینات قادیانی افسران ملکی سلامتی کیلئے سکیورٹی رسک ہیں لہٰذا انکی اعلیٰ وحساس عہدوں سے برطرفی ناگزیر اوراسطرح قادیانی گروہ کی اسلام وپاکستان دشمن سرگرمیوں پرکڑی نگاہ رکھناحکومت وہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے۔
کرپشن کا عالمی دن،قرضوں ، غربت
 کی وجہ لوٹ مار ہے:خرم نواز گنڈاپور 
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان 130ارب ڈالر کا مقروض ہے،یہ پیسہ کہاں خرچ ہوا کوئی بتانے کےلئے تیار نہیں۔ بیرونی بنکوں سے قرض لینے والے ارب،کھرب پتی بن گئے۔ 23 کروڑ عوام سود ادا کر رہے ہیں۔ قرضوں اور غربت کی وجہ کرپشن ہے۔


امیر ملک غریب ملکوں کے کرپٹ عناصر کو پناہ دینا بند کر دیں،جب تک نسلوں کے مستقبل تاریک کرنے والے کرپٹ عناصر کو زہر کے ٹیکے لگا کر قبروں میں نہیں اتارا جائے گا۔ ملک لٹتا رہے گا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ پارلیمنٹ نے احتساب قوانین میں ترامیم کر کے کرپشن کا دروازہ کھولا ہے۔ اس ترمیم میں حصہ لینے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔امید ہے سپریم کورٹ ان قوانین میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف اچھا فیصلہ کرے گی۔ کرپشن کے خاتمے کےلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ترقی و خوشحالی کےلئے ایمانداری کی ضرورت ہے۔کرپشن ایک ایسی مہلک بیماری ہے جو دوسری کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔کرپٹ سیاستدانوں نے ترقی کے ساتھ کرپشن کو لازم و ملزوم کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کرپٹ سیاسی نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے تا کہ سیاست اور بدعنوانی کے راستے منقطع کئے جا سکیں۔کرپشن سے آنکھیں بند کر لینا،این آر او کے نام پر کرپٹ لوگوں کو رعائتیں دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

مزیدخبریں