عمران خان کی سیاست کو تکبر نے ریورس گیئر لگا دیا :مظہر بشیر،شعیب الطاف


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گکھڑ کے صدر میر مظہر بشیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کو تکبر نے ریورس گیئر لگا دیا ہے کیوں کہ اس کے مسلسل جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے پر عوام ان کا ساتھ چھوڑتے جارہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے اپنی سیاست کی بجائے ریاست بچانے کے لیے پی ڈی ایم اتحاد سے مل کر ملک کو موجودہ سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوششیں شروع کررکھی ہیں عمران خان اب دن بدن اپنی سیاسی ساکھ کو خود ہی نقصان پہنچا کر خسارے میں جار ہے ہیں اب صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر زور دے کر ملک میںایک بار پھر سیاسی بحران پیدا کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جس میں وہ بری طرح ناکام ہو نگے۔

ای پیپر دی نیشن