امریکی ترجمان کا بیان دھمکی آمیز  مذمت کرتے ہیں: سجاد حیدر، اویس شاہ


قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے سٹی رہنما محمد سجاد حیدر، قلعہ دیدارسنگھ کے سٹی صدر سید اویس شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان احمقانہ اور پاکستان کو دھمکی آمیز ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لئے استعمال ہوئی نہ آئندہ کبھی ہوسکتی ہے، امریکہ نے ہمیشہ دو طرفہ کردار ادا کرنے میں منافقت اور ریاکاری سے کام لیا۔،اامریکہ سفید ہاتھی اور دودھاری تلوار، دوست نما دشمن ہے،سینئر رہنماحافظ امجد صادق نے کہا کہ واشنگٹن حکام  نے ہمیشہ منافقت سے کام لیا ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس موقع پر  سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے رکن سجاد حیدر،قلعہ دیدارسنگھ کے سٹی صدر سید اویس شاہ،حافظ امجد  صادق نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کا خواب چھوڑ دے۔ پاکستان کی سرزمین کسی غیر ملکی حکومت اور دہشت گرد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، امریکہ کو پوری دنیا پر حاکمیت کا خواب چھوڑدینا چاہیے، پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے جس کو کسی دوسرے ملک کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن