کامونکی(نمائندہ خصوصی) کامونکی کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے چودھری اشفاق احمد خاں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وزیرآباد تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔چودھری اشفاق احمد خاں سابق ایم پی اے چودھری عبدالوکیل خاں مرحوم کے بیٹے،سابق صوبائی وزیر چودھری شمشاد احمد خاں،ایم پی اے چودھری اختر علی خاں اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری سجاد احمد خاں کے بھائی جبکہ سیاسی سماجی رہنما چودھری علی وکیل خاں کے والد ہیں۔