ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے شمالی بائی پاس،دیگر منصوبوں کی تعمیرکا معائنہ کیا

Dec 10, 2022


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے شمالی بائی پاس کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن سمیت محکمہ بلڈنگز،روڈز کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے چٹھہ داد کے قریب شمالی بائی پاس کے منصوبے کا دورہ کیا اور وہان جاری تعمیر ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقعہ پر انہوں نے محکمہ روڈز کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود اور زرائع آمد و رفت کے اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اور کوالٹی آف ورک کا بالخصوص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کرنے والا کنٹریکٹر خود ذمہ دار ہوگا اور اسکے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بائی پاس کارپٹیڈ سڑک کی تعمیر ست نہ صرف شہری علاقوں بلکہ ضلع کے شمالی دیہی علاقوں کے عوام کو زرائع آمد و رفت کی بہتر سہولت میسر آئیگی ۔

مزیدخبریں