غزل


فضا ساری معطّر ہو گئی ہے 
یہ خوشبو کس طرف سے آ رہی ہے 
سکوں کی نیند سونے دو مجھے اب
بہت آرام میں اب زندگی ہے
چراغِ قبر روشن کر رہے ہو
لحد میں روشنی ہی روشی ہے
یْونہی سجدے پہ سجدے کر رہے ہیں
وگرنہ کیا ہماری بندگی ہے
نہ کر چاکِ گریباں کی نمائش 
کہ یہ توئینِ رسمِ عاشقی ہے
زیارت گاہِ اہلِ دل ہے لوگو 
یہ قبرِ  خستہ حالِ جعفری ہے
ڈاکٹر مقصود جعفری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...