کامونکی(نمائندہ خصوصی) گزشتہ رات چیانوالی کی انیلہ بی بی اور اْسکی دوسہیلیاں ربیعہ اور صوبیہ بی بی جی ٹی روڈ عبورکررہی تھیں کہ اس دوران گکھڑ منڈی نت کلاں کے محمدعرفان نے تیز رفتاری کے باعث تینوں لڑکیوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انیلہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ربیعہ بی بی اور صوبیہ بی بی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایمن آباد پولیس نے متوفیہ کے بھائی عدیل حنیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔