خلفائے راشدین کے طرز پرحکمرانی کی جائے،حاجی حنیف طیب 


کراچی(نیوزرپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ شہداءنے قربانیاں اس لیے دی تھیں کہ پاکستان میں خلفائے راشدین کے طرز پرحکمرانی کی جائے،خلفائے راشدین نے اللہ اوررسول ﷺکے احکامات ،عدل وانصاف، عزت وقار،سادگی ،دیانت داری، خدمت خلق سے حکمرانی کی تھی وہ جامع مسجدفردوس پاکستان کوارٹرمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ایک طرف یہ دعویٰ کیاجاتاہے کہ ہم نبی ﷺکے غلام ہیںدوسری جانب بے حیائی، جھوٹ، فریب، دھوکادہی،ذخیرہ اندوزی ،منافع خوری،نیشنل ہاو¿سنگ اتھارٹی کے کاموں میں جس طرح اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے اس کام لگے ہوئے ہیں،یہ سارے کام دنیا وآخرت میں بربادی کاسبب بننے گا۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ کرپشن کا نقصان تو ملک وقوم کو پہنچ رہا ہے ،اس کے نتیجے میںمہنگائی مسلسل بڑھتی جارہی ہے ،آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرض لیکر سودی نظام میں دھنستے جارہے ہیں جس کی وجہ سے طرح طرح کی آزمائشوں ،پریشانیوں ،وبائی امراض وقدرتی آفات میں گھیرے ہوئے ہیں ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ صحابہ کرام کے دورحکمرانی میں لوگ خوش حال تھے ،سیدناابو بکر صدیق کے دورمیں زکوة دینے والے مسجد کے باہر کھڑے رہتے،لیکن زکوة لینے والا کوئی نہیں ہوتا یہ خوبی ہمارے ملک بھی ہوسکتی ہے سب سے پہلے اللہ اوررسول ﷺکے احکاما ت کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنا ہوگا، رشوت خوری ،کمیشن خوری،جھوٹ ،دھوکا دہی،سود خوری جیسی چیزوں سے بچنا ہوگا ،اگر ہم ان چیزوں سے بچ گئے، صحابہ کرام کی طرزپرحکمرانی کو اپنا لیا توہماراملک کی عوام خوشحال ہوگی ، ایک دوسرے کے درمیان محبت ہوگئی۔اجتماع سے قاری حمیدالحسن حسنی نے بھی خطاب کیا۔
حاجی حنیف طیب 

ای پیپر دی نیشن