کراچی(نیوزرپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ عدالت عظمی نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کو جلد نمٹانے کے بجائے لمبا کررہی ہے جو عدالت کا وقت ضائع کرنے کے بھی مترادف ہے اور انصاف کے بھی منافی ہے حالانکہ نیب ترامیم کھلم کھلا بد نیتی پر مبنی ہے اس کے نفاذ سے لوٹ مار اور کرپشن کے مزید دروازے بھی کھل جائیں گے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرح کرپشن کیسیز میں ملوث دیگر ملزمان کو رہائی بھی مل جائے گی دوسری طرف نیب ترامیم سے متاثر ہونے والے عوام کے بنیادی حقوق بھی تباہ ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے وائس چیئرمین نعیم احمد خان کی رہائش گاہ موسی کالونی میں علاقے کے معزز افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے سندھ ہائی کورٹ میں آزادی اظہار کے نام پر فلم جوائے لینڈ کی ریلیز پر پابندی نہ لگائے جانے کے فیصلے کو شیطانی طاقتوں کو خوش کرنے کا فیصلہ قرار دیا ہے۔
اسلم فاروقی
جوائے لینڈ کی ریلیز شیطانی طاقتوں کو خوش کرنے کی کوشش‘ اسلم فاروقی
Dec 10, 2022