کراچی(نیوزرپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہیں ان کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ہے اور یہ مسلمانوں کا مسلمہ و متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرم کی اپنی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے ماںبیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات ہے جناب سیدہ ؑکے بارے میں فرامین پیغمبر ایسی حقیقت ہیں کہ جسے تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں جناب سیدہؑ کا دختر رسول ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیںاس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے معاشرے یا علاقے تک مخصوص اور مختص نہیں ہیںانکی نورانی اور معنوی زندگی ہر طرح کے احترام و اکرام کی سزاوار ہے وہ نگاہ خدا میں تمام خواتین کا انتخاب ہیں انہوں نے اپنے کردار کی پاکیزگی سے خواتین کو معراج عطا کی آپ کاتنہا وجود اس بات پر مکمل گواہ ہے کہ خواتین عظیم درجات حاصل کرسکتی ہیں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ سنگین دور میں جب عالم نسواں میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے اور ترقی و جدت کے نام خواتین کا ہر معاشرے میں شدت سے استحصال کیا جارہا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف استحصال تعیش اور گناہوں سے بچاسکتا ہے ۔
علامہ ساجد نقوی