کراچی(نیوز رپورٹر)نائب صدر سندھ پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ملک کو عدم استحکام میں دھکیل کر معاشی عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ناکام اور نااہل خودساختہ سیاسی لیڈر پاکستان کو ایک منصوبے کے تحت معاشی تباہی کیطرف دھکیلنے میں مصروف عمل ہے۔مذموم مقاصد میں اس سیاسی یتیم کو ناکامی ہوگی۔اعظم لوہانی نے کہا کہ محمد نواز شریف جلد پاکستان آنے کے لی? بیتاب ہیں۔کسی بھی وقت سرپرائز تاریخ کا اعلان کر دیا جا? گا۔امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا ناکام خان آج امریکہ سے معافیاں مانگ کر اس سے مدد کی بھیک مانگ رہا ہے۔عوام اس بہروپئے کی نوٹنکی سیاست کو سمجھ چکے ہیں۔اعظم لوہانی نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست مخالفین پر الزام تراشی کے گرد گھومتی ہے۔ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ کر بہروپیے کی الزام تراشی کی سیاست دفن کر دی۔بہروپیے کو چاہیے کہ وہ شہباز شریف سے معافی مانگےاعظم لوہانی نے مزید کہا کہ?برطانیہ میں ڈیلی میل نے شہبازشریف سے معافی مانگ لی۔ عمران خان پاکستان میں NRO کا الزام لگارہے ہیں اور انکے لگائے گئے الزامات پر انہیں سب سے زیادہ شرمندگی برطانیہ میں ہورہی ہے جسکے عدالتی نظام کی وہ بار بار مثالیں دیتے ہیں۔
اعظم لوہانی
ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ، اعظم لوہانی
Dec 10, 2022