بیسک میڈیکل سائنسز ‘ ڈینٹل ہیلتھ سائنسز کے این او سی جاری‘ ذہین ہیلتھ کیئرپروفیشنلزکی کمی پوری کی جا سکے گی، پروفیسرامجدسراج


کراچی(نیوزرپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دیدی، وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نے ایچ ای سی کی جانب سے این او سی جاری ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ نئے پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے سے صحت کے شعبے میں درکار قابل اورذہین ہیلتھ کیئرپروفیشنلزکی کمی کو پورا کیاجاسکے گا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کو جاری لیٹرز میں کہا کہ ایچ ای سی کو جامعہ کی جانب سے بیسک میڈیکل سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر سید محبوب عالم،پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ اکرم، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فرح جاوید جبکہ ڈینٹل ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر سید محمد کیفی اقبال،پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیل خان اور پروفیسر ڈاکٹرعرفان قمر الدین پر مشتمل متعلقہ فیکلٹی ارکان کے ساتھ اسپرنگ 2023 سے پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کروانے پر کوئی اعتراض نہیں ، جامعہ کو ایم ایس/ایم فل، پی ایچ ڈی کے حوالےسے ایچ ای سی کی متعین کردہ پالیسیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔اس سلسلے میں جے ایس ایم یو کے کیو ای سی (QEC) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبدلواحد عثمانی نے کہاکہ ایچ ای سی کا این او سی جاری کرنا اس بات کی ترجمانی کرتا ہےکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اعلیٰ و معیاری تعلیم کے فروغ کیلئےکوشاں ہے اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے مقررکردہ قواعد و ضوابط اور پالیسز پر سختی سے عمل پیرا ہےانہوں نے بیسک میڈیکل سائنسز اور ڈینٹل ہیلتھ سائنسز کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ ایچ ای سی میں پی ایچ ڈی کی اجازت کا کیس موثر انداز میںپیش کرنے پر وائس چانسلرپروفیسرامجدسراج میمن اور رجسٹرارڈاکٹر اعظم خان کی جانب سے ڈاکٹر عثمانی اور ان کی ٹیم کوسراہا گیا۔واضح رہے کہ جون میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کے 31ویں اجلاس میں بیسک میڈیکل سائنسز اور ڈینٹل ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری دی گئی تھی۔
جے ایس ایم یو

ای پیپر دی نیشن