سیلاب متاثرین کو جائز حق ہی مل جائے توغنیمت ہے ،علی زیدی

Dec 10, 2022


کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراورسابق وفاقی وزیر علی حیدرزیدی 
نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو امداد کے بجائے ان کا جائز حق ہی مل جائے تو بہتری آجائے گی، نوابشاہ اور خیر پور کے سرکاری گوداموں میں گندم کی لاکھوں بوریاں خراب ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ نوابشاہ اور خیر پور کے سرکاری گوداموں میں گندم کی لاکھوں بوریاں خراب ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے سندھ کی گندم2 ٹانگوں والے چوہے کھا جاتے تھے، آج کل سندھ کے چوہے سیلاب متاثرین کی امداد پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں، اسی وجہ سے سندھ کے سرکاری گوداموں میں گندم پڑے پڑے خراب ہو رہی ہے، یہ گندم سیلاب متاثرین کو نہیں دی گئی، نہ ہی عوام تک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو امداد کے بجائے ان کا جائز حق ہی مل جائے تو بہتری آجائے گی۔علی زیدی نے کہاکہ سندھ کا ایک جھوٹا وزیر کہتا ہے کہ صوبے میں آٹا 65 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، وہ وزیر اعلی ہاس سے باہر نکل کر دیکھے آٹا 125 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری مافیا نے صوبہ سندھ اور اس کی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، یہ کرپٹ مافیا جب تک سندھ پر مسلط ہے سندھ کے حالات نہیں بدل سکتے۔
علی زیدی

مزیدخبریں