شرقپور : لیڈی ہیلتھ ورکرز کو حبس بے جا میں رکھنے والے کیخلاف مقدمہ

Dec 10, 2022

شرقپور شریف (نامہ نگار ) شرقپور شریف میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو حبس بے جا میں رکھنے اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں مداخلت کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین لیڈیز ہیلتھ ورکرز منور سلطان راحیلہ حنیف نازیہ نوید اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں محلہ گلستان سادات میں گھر گھر سروے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں جب لیڈی ورکرزگھر کے اندر سروے کے لیے گئیں تو محمد علی ولدیاسین نے ورکرزکو ڈرایا اور دھمکایااورزبردستی کمرے میں بند کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لیڈی ورکرز کو آزاد کرایا۔ 

مزیدخبریں