انڈسٹری بند ہوچکی ‘ بیروزگاری کا نیا طوفان آنیوالا ہے: عمر مشتاق

Dec 10, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعتوں کے استعمال کے خام مال کی درآمد پر بھی پابندی عائد کرکے نئے بحران کو جنم دیدیا ہے جس سے آپریشن کیلئے نا گزیر اور جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، نااہل جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جائے گا حکومت درآمدات پر پابندی لگا رہی ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ ماہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں 24 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، برآمدات بھی کم ہو رہی ہے، انڈسٹری بیٹھ چکی ہے جس سے بیروزگاری کا نیا طوفان آنے والا ہے۔

مزیدخبریں