چودھری پرویزالٰہی سے سعید ورک ‘ غلام نبی ورک کی ملاقات


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق رکن قومی اسمبلی امیدوار این اے 115 چودھری سعید ورک اور کوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے ملاقات کی اس دوران چودھری سعید ورک اور حاجی غلام نبی ورک نے ضلع شیخوپورہ کی موجودہ سیاسی صورتحال، صوبائی حکومت کے ساڑھے چارماہ کی کارکردگی ،ضلع شیخوپورہ میں شروع ہونیوالے پراجیکٹس، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے کارکنان کے جذبات سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری سعید ورک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اضلاع کی سطح کے علاوہ دیہی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن