متحدہ عرب امارات کو معرض وجود میں آئے 51 سال ہو چکے ہیں۔ 1971 میں سات ریاستوں کا اتحاد 2 دسمبرکو ہوا جسے متحدہ عرب امارات (UAE) کا نام دیا گیا۔ امارات بھر میں اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور ہر سطح پر یو اے ای کا قومی دن/نیشنل ڈے پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے اسے تسلیم کیا۔ اس لحاظ سے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے آپسی تعلقات دیرینہ اور مثالی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بھی یہ دن ذوق و شوق سے مناتے ہیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 51 واں قومی دن عجمان میں منایا۔ یو اے ای کے 51ویں نیشنل ڈے کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای کی صدر فرزانہ کوثر نے کیا جس میں پی ایم ایل این وومن ونگ یو اے ای کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم، پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین اور پی ایم ایل این کی دیگر عہدیدار اور ممبر خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سب نے مل جل کر متحدہ عرب امارات یو اے ای کے 51ویں نیشنل ڈے کا کیک کاٹا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور یو اے ای کی لیڈرشپ اورعوام کے لیے خیر سگالی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ یو اے ای کی صدر فرزانہ کوثر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرپا اور مثالی ہیں جن میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی لاثانی اور پرانی ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کو 51ویں نیشنل ڈے کی مبارکباد دیتے ہیں۔ اور دعا کرتے ہیں کہ پاک، امارات دوستی اور تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
یواے ای کے 51 ویں نیشنل ڈے کے موقع پرمسلم لیگ ن امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے شارجہ میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی علی الکتبی تھے، جبکہ تقریب میں سیاسی اور سماجی رہنمائوں صحافیوں اورپاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاکستان سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین، حاجی محمد یاسین، راجہ محمد سرفراز، راجہ ابوبکرآفندی، آزاد علی تبسم، خواجہ عبدالوحید پال، صغیر چوہدری، ملک شہزاد، حاجی محمد نواز، ڈاکٹر اکرم شہزاد، عزیز سائیں ،راجہ جمیل بنگیال، عبدالمجید مغل، شوکت بٹ، راجہ ظہیر احمد سملالوی، عامر منہاس، راجہ عابد حسین، خرم رشید، رائو اکبر علی ساقی، عمر بلوچ، شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ایم این بروہی، فرزانہ کوثر، عائشہ، شیر اکبر آفریدی، ماجدہ خانم ، فرزانہ منصور، چوہدری بشیر احمد، اور رضوان جمبوسمیت پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیا ت موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب میں مسلم لیگ ن امارات کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کہا کہ امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھرہے اس ملک نے ہمیں بہت عزت دی ہے پاکستانی یہاں کے تمام قومی دن اسی طرح مناتے ہیں جس طرح پاکستان کے قومی دن اور تہوار منائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہاں کے قوانین کی پاسداری کرنا چاہئے۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے کہا کہ آج یواے ای کا قومی دن منا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں یہاں ہمیں اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا ہے اور ہم مقامی افراد کی خوشیوں میں پوری طرح شریک ہوتے ہیں۔ حاجی محمد یاسین نے کہا کہ51 سالوں میں امارات نے ثابت کیا کہ یہاں کے حکمران کاروبارکیلئے دنیا بھر سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا امارات کے قانون کی پاسداری ہم پر فرض ہے۔ تقریب میں صحافیوں معین صمدانی، سہیل خاور، حافظ عبدالروف، حافظ زاہد علی، رضاعابدی، رضوان چوہدری، اعجاز گوندل، ارشد انجم ،احمد قریشی، طارق ندیم ، رانا ارشد، نائمہ لاشاری، سعدیہ عباسی، اعجازکھوکھر، عمران یوسفزئی اور کاشان تمثیل ہاشمی کو اعزازی شیلڈیں دی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کے تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی۔