میرپور ماتھیلو (نامہ نگار)ماڑی پٹرولیم گیس ویل نمبر 19 کے دیہاتیوں کو زمین کا معاوضہ نہ دینے پر ماڑی گیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم گیس ویل نمبر 19 کے دیہاتیوں کو زمین کا معاوضہ نہ دینے پر دیہاتیوں کا ماڑی گیس انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
اور ماڑی گیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی کی، اس موقع پر گاو¿ں مکینوں حاجی اللہ بخش، محمد ابراہیم، محمد ہارون لغاری و دیگر نے کہا کہ ماڑی گیس انتظامیہ نے ہماری زمین سے پائپ لائن کراس کیا ہے اور انتظامیہ نےوعدہ کیا تھا کہ آپ کو زمین کا معاوضہ دیا جائے گا اور ایک نوکری بھی دیں گے ابھی ہمیں ماڑی گیس انتظامیہ معاوضہ نہیں دے رہی اور نہ ہی نوکری دے رہی ہے جو کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر میرپور ماتھیلو آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔۔